• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے چوری کے مختلف واقعات کے الزام میں 10مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری کے مختلف واقعات کے الزام میں 10مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ چہلیک کے علاقے عالیان علی کا موبائل تھانہ مظفر آباد کے علاقے عبدالغنی کی موٹر سائیکل تھانہ قطب پور کے علاقے محمد تنویر کا میٹر بجلی سبطین شاہ کے دفتر سے گاڑی کے ٹائر ایل سی ڈی وغیرہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے تسلیم بی بی کا موبائل عمران حمید کی کار بیٹری ،کینل و کمپریسر وغیرہ فیصل عباس کی موٹرسائیکل تھانہ ممتاز آباد کے علاقے مکھن اعوان کے مویشی مالیت 63لاکھ تھانہ گلگشت کے علاقے حسینہ بی بی کا میٹر بجلی تھانہ بی زیڈ کے علاقے احسن کی نقدی 14ہزار جبکہ تھانہ الپہ کے علاقے امجد کی دوکان سے کریانہ سامان چوری ہوگئے، پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید