ملتان(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو 9اگست 2025بروز ہفتہ ملتان کا دورہ کریں گے۔اس دورہ کے دوران وہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ 60 روز کیلئے کپاس کی بہتر نگہداشت کے سلسلہ میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں موسمی پیشن گوئی کے مطابق کپاس کی بہتر نگہداشت بار ے ایڈوائزری و سفارشات جاری کی جائیں گی۔