• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے ہاتھ ملاکر معافی مانگ لی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے ری یونین نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ہر جانب اسی کا چرچہ ہو رہا ہے، یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ عاصم اظہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں ہانیہ عامر سے معافی مانگ لی ہے اور ہاتھ بڑھا کر ایک بار پھر دوستی کا پیغام بھی دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں انرجی ڈرنک کی لانچ پارٹی میں عاصم اظہر سمیت معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، مذکورہ انرجی ڈرنگ کے پاکستانی برانڈ ایمبسڈرز میں سے ایک ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔

اب اس لانچنگ پارٹی کے سلسلے میں منعقد کنسرٹ میں عاصم اظہر نے اپنے سروں سے محفل جما دی جبکہ ان کے گانوں کو دیگر شائقین کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر نے بھی خوب انجوائے کیا اور ان پر ڈانس کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

اسی دوران عاصم اظہر نے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کنسرٹ نہیں بلکہ یہ میرے دل کے بہت قریب ذاتی تجربہ ہے اگر مجھ سے غلطی ہوئی ہو تو مجھے معاف کردیں۔

گلوکار کی معافی پر ہانیہ عامر نے بھی تالیاں بجا کر اور جھک کر ردعمل ظاہر کیا۔

اتنا ہی نہیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں عاصم اظہر کو اسٹیج سے نیچے اُتر کر ہانیہ سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں فنکاروں کے اس تبادلے پر سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کر کے اب زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید