کراچی (جنگ نیوز) حب ریلی کراس17 اگست کو بلوچستان کے شہر حب میں ہوگی، 6 کیٹیگریز پر مشتمل ریلی کا پچاس کلو میٹر کا ٹریک تیار کرلیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حب ریلی کا سلوگن ”جوش“ کے نام سے رکھا گیا ہے۔ نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، محمد علی، دینا پٹیل سمیت ملک کے ٹاپ ڈرائیورز ایکشن میں ہوں گے اور حب ریلی پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کی جائے گی۔