• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاوایو ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی زمبابوے کو اننگز اور 359 رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلاوایو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور359رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ زمبابوے کو ہوم گراؤنڈ پر چند ماہ میں لگاتار چوتھے ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی فتح اور زمبابوے کی سب سے بڑی شکست ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں تین وکٹ پر601 رنز بنائے۔ہینری نکلز ،ڈیون کونوے اور راچن رویندرہ نے سنچریاں بنائیں ۔زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 125 اور دوسری اننگز میں 117 پر ڈھیرہوگئی ۔نیوزی لینڈ کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر زیکری فوکس نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید