• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں بزنس وومن ذیشان ضیا راجہ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“سیاستدان فیصل سبزواری کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد فائٹ نائٹ ”جیوسوپر“ سے براہ راست

کراچی (جنگ نیوز) نامور بزنس وومن ذیشان ضیا راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا اپنے کاروبار شروع کرنا خوش آئند ہے۔ آج بھی بزنس وومن کو مردوں کی طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بال فیشن کے طور پر سفید نہیں کئے، میں اسکول اور کالج میں بھی ذیشان نام کی واحد لڑکی تھی۔ تفصیلی گفتگو ناظرین سہیل وڑائچ کی میزبانی میں شام7بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ ٭کراچی میں فائٹ نائٹ کا میلہ اتوار کو سجے گا پاکستان سمیت چھ ملکوں کے باکسرز ایکشن میں ہوں گے۔ ایونٹ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ ایکشن سے بھر پور ایونٹ براہ راست نشر کرے گا۔ ٭پاکستان کے نامور سیاستدان فیصل سبزواری ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید