• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئر فورس کا بیان بیوقوفی، مودی کے اشارے پر دیا گیا، منیر اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا بیان بیوقوفی کے مترادف ہے تین ماہ بعد آنے والے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ مودی کے اشارے پر یہ بیان دیا گیا ہے،ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کے استعفیٰ سے متعلق میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے،سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت دو قسم کے جرگے جاری ہیں۔سابق سفیر منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی ایئر فورس کا بیان بیوقوفی کے مترادف ہے تین ماہ بعد آنے والے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ مودی کے اشارے پر یہ بیان دیا گیا ہے اندرونی طور پر یہ معاملات سنبھالنے کی کوشش ہے جو حماقت سے زیادہ نہیں ہے۔ ہندوستان سمجھ رہا تھا جس طرح وہ پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کر کے عالمی سپورٹ حاصل کر لے گا یہ اس کی پہلی غلطی تھی اور دوسری سب سے بڑی غلطی تھی کہ بغیر کچھ سوچے سمجھے پاکستان پر حملہ کردیا۔اس میں شک نہیں ہے کہ چین اور بھارت کی معیشت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے البتہ چین ہندوستان سے اچھے تجارتی تعلقات چاہتا ہے لیکن ہندوستان نہ چین کو بڑی طاقت ماننا چاہتا ہے نہ ان سے جو رقابت ہے ا سکو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ منیر اکرم نے پاکستان کی سفارتکاری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سارے عرصے میں ہماری ڈپلومیسی بہترین رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید