وادی تیراہ (نمائندہ جنگ)پاک افغان سرحد سے ملحقہ خیبر سورغر میں داعش کمانڈر عبدالماک اور خاتون کو مار دیا گیا، داعش کا مقامی کمانڈر حکومت کو دہشتگردی، قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا‘ پولیس ذرائع، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار، وادی تیراہ کے علاقہ سورغر میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے نے علاقے کو لرزا دیا۔ کالعدم اسلامک اسٹیٹ خراسان پاکستان (داعش) کا مقامی کمانڈر عبدالمالک نامعلوم حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ واردات ہیڈکوارٹر باڑہ رائفل کے انڈر کمانڈ 212 ونگ چورہ اور تنگی کے درمیانی علاقے میں پیش آئی، جہاں اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع ہوئی۔