اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کے سال 2024 میں متعارف کرائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران وزیر خارجہ کی رہنمائی میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ویزے کے عمل میں اصلاحات کو متعارف کرایا گیا۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہپاکستانی مشنز ویزا اجرا کا عمل تیز کریں ۔