• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دو ہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے ماہانہ ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہوں گے ۔ ترمیمی نوٹیفکیشن میں تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ایف بی آر کے مطابق خریدی گئی، درآمد شدہ یا سپلائی کی گئی اشیا کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز بھی ماہانہ گوشوارے جمع کرنے کے پابند ہوں گے، تیارکردہ اورسپلائی کی جانیوالی تمام اشیا کی تفصیلات بھی دینا ہوگی۔سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر آن لائن درخواست دینا لازم قرار دیا گیا ہے ، سیلزٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن بغیر نوٹس معطل کی جاسکیگی، متعلقہ تاجر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو آڈٹ یا انکوائری کیلئے ریکارڈ مہیا کرنے کا پابند ہوگا ، انکوائری 90 روز میں مکمل کرنا لازم قرار دیا گیاہے ۔
اہم خبریں سے مزید