• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تعلیم کی لاعلمی، مرحومہ خاتون کی اہم عہدے پر تقرری

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز رحمت العالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتھارٹی کے جن ارکان کی تقرری کی منظوری دی ہے ان میں سے ایک خاتون رکن ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ وہ ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتاہے کہ وزیر اعظم آفس اور وزارت تعلیم ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کے انتقال سے لا علم تھے۔وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت تعلیم نے گزشتہ روز چھ ارکان کی تقرری کانوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ ان ارکان میں ڈاکٹر فرخندہ ضیاء بھی شامل تھیں جو 22جون2025کو رحلت کر گئی تھیں۔ وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سمری اس وقت وزیر اعظم آفس بھیجی گئی تھی جب وہ حیات تھیں۔ تاہم یہ حیران کن بات ہے کہ چیئر مین رحمت العالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتھارٹی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کے انتقال کا معاملہ وزارت کے علم میں نہیں لائے ورنہ سمری میں تبدیلی کی جاسکتی تھی۔ وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کی جگہ اب نیا پینل وزیر اعظم آفس بھیجا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید