تہران (اے ایف پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حمایت یافتہ راہداری کی اجازت نہیں دیں گے،اس منصوبے کے نفاذ سے جنوبی قفقاز کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ بین الاقوامی امن و خوشحالی کے لیے ٹرمپ روٹ ایک ناممکن تصور ہے اور یہ نہیں ہو گا۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو میں علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ ایران، امریکا کی ثالثی سے طے پانے والے ایک امن معاہدے کے تحت اپنی سرحد کے قریب آذربائیجان کو اس کے ناخچیوان ایکسکلیو سے جوڑنے والی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دے گا ۔ اس منصوبے کے نفاذ سے جنوبی قفقاز کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔