اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) بھارتی جارحیت کے خلاف بنیان المرصوص کامیاب آپریشن کا جشن منایا جائیگا ، 14اگست کو جنگی طیارے وفاقی دارالحکومت کی فضاوں میں دل گرما دینے والے کرتب دکھائیں گے، 11سے 13 اگست تک پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی ریہرسل ہو گی ،کل سے اسلام آباد ائیر پورٹ چوبیس گھنٹوں میں صرف دو/ دو گھنٹے مسافروں پروازوں کیلئے بند ہو گا ۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نےبعض میڈیا رپورٹس کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہے گا ،کوغلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔ جاری کردہ NOTAMs کے مطابق، 14 اگست یومِ آزادی سے قبل ہونے والی فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف دو دو گھنٹے کے لیے آمد و روانگی کی پروازیں معطل رہیں گی۔