• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کے خواہش مند نہیں، وسائل پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ایمل ولی

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وہ اقتدار، کرسی یا کسی عہدے کے خواہشمند نہیں بلکہ اپنے وطن پر ہونے والے حملوں کے خلاف غیرت اور حوصلے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ بلوچ اور پختون کے مسائل ایک جیسے ہیں، اور صرف باہمی اتحاد سے ہی ہم اپنے وسائل، امن اور جمہوریت کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ ریاست کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،18ویں ترمیم ہمارے بچوں کا آئینی حق اور وسائل عوام کی ملکیت ، ، آئین نہ ہو تو پاکستان کا وجود بھی سوالیہ نشان ہے۔مسلم باغ (ہندو باغ) میں شہدائے 8 اگست کی یاد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اس دھرتی کے وکلاء اور شہداء نے امن، انصاف اور ایک نظریے کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان کی قربانیوں کا درد آج بھی تازہ ہے، اور نو سال گزرنے کے باوجود یہ زخم یوں لگتا ہے جیسے کل ہی لگا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں چاہے وہ انگریز کا تسلط ہو یا موجودہ ریاستی جبر ،ہمارے شہداء نے اپنی جانیں دے کر ہمیں عزت اور وقار بخشا، اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ایسے عظیم لوگوں کے وارث ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امن، خودمختاری اور وسائل پر اختیار کی جدوجہد آج بھی زندہ ہے، جیسے یہ باچا خان اور خان عبدالولی خان کے زمانے میں تھی۔
اہم خبریں سے مزید