• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی سیاسی اختلافات کے باوجود قوم کو متحد کرتا ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج قلندر الیون اور بھٹائی الیون کے درمیان ہونے والے میچ میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور چیف منسٹر سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی سیاسی اختلافات کے باوجود قوم کو متحد کرتا ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں جو ایک دوسرے کی مخالفت کرتی ہیں، اس دن ایک ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات 14 دن سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی بھارت کیخلاف عبرتناک شکست کو منایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آ سکا اور اس کی ایئر فورس کے چیف چار مہینے بعد جاگ کر متضاد بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حالت اس شکست کے صدمے کی عکاسی کرتی ہے اور بھارت اب بھی منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے، لیکن یہ پاکستان کی فتح ہے جس کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ کامیابی پاک افواج کی فتح کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی فتح ہے۔
اہم خبریں سے مزید