• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کا کے پی گورنر کے ہاتھوں افتتاح

بھٹ شاہ (اشتیاق حسین/نامہ نگار) سندھ کے صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطيف بھٹائیؒ کے 282ویں عرس مبارک کا افتتاح گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی اور صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے حضرت شاہ عبداللطيف بھٹائیؒ کےمزار پر فاتحہ خوانی کر کے چادر چڑھا کر کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے باوجود ہمیشہ امن کا پیغام دیا اور کشمیری عوام کے حق میں سفارتی محاذ پر بھرپور جدوجہد کی۔ پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے، عوام اور قوم اب ان کے بیانیے کو مسترد کر چکی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی فوجی اور معاشی صلاحیتوں کو کمزور سمجھ کر جارحیت کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ نے منٹوں میں بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کر دیا۔ جنگ کے دوران سندھ سے چترال تک پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، شہداء نے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور مسلح افواج نے ہر محاذ پر شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم نے مختلف ممالک کا دورہ کر کے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو سفارتی طور پر تنہا کرنے میں کامیاب رہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ شاہ عبداللطيف بھٹائی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے، شاہ لطیف نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام دے کر سب کو متحد ہو کر رہنا کا درس دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید