• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلاؤ گھیراؤ مقدمات، عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کردیں، عدالت نے ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمات کی تازہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،عمر ایوب کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مقدمات میں ملزم کی باقاعدہ پیشی نہ ہونا کارروائی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید