ٹوکیو(خبرایجنسی) جاپان کےشہر ناگاساکی میں ایٹمی حملے کی 80ویں سالگرہ منائی گئی،1945 میں ہوئے ایٹمی حملے سے تباہ ہونے کے بعد پہلی بار ناگاساکی کےImmaculate Conception Cathedral میں مرمت شدہ گھنٹی بجائی گئی۔واضح رہےکہ6اگست 1945کوہیروشیماپرحملے کے 3روز بعدامریکہ نے9اگست کوناگاساکی پربھی جوہری بم گرایا تھا جس سے 74ہزرارافرادہلاک ہوگئے تھےجبکہ ہیروشیما میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد مارے گئے۔15 اگست 1945 کو جاپان نے ہتھیار ڈال دیے، جس کے ساتھ دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ ہوا۔