• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ڈکیت اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) دو نقاب پوش مسلح عورتیں اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار،اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، ممتاز آباد پولیس کو محلہ ڈوگراں سے جمیل نے اطلاع دی کہ وہ گھر سے باہر ضروری کام کیلئے گیا ہواتھا کہ گھر میں دو مسلح نقاب پوش عورتیں گھس آئیں اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک لاکھ روپےاور اڑھائی تولہ زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ڈاکو عورتوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید