• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی میلادکمیٹی کے زیراہتمام نواں سالانہ آزادی مارچ آج ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام مادر وطن سے اظہار محبت کیلئے نواں سالانہ آزادی مارچ بعنوان’’ بنیان مرصوص ‘‘آج اتوار 4 بجے شام میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوگا جو گلشن مارکیٹ چوک سے ہوتا ہوا نون چوک اوروہاں سے گلستان مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوگا،آزادی مارچ اپنے روایتی جوش وجذبے کے ساتھ نکالا جائے گا جس میں ہر طبقہ ہائے فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کے علاوہ معروف سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات اورمعززین شہرکثیر تعداد میں شریک ہونگے۔ پورے پاکستان میں یہ جشن آزادی کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں میں منفرد جلوس ہے جس میں سیکڑوں کی تعداد میں محب وطن پاکستانی،بچے بوڑھے اورنوجوان جناح کیپ پہن کر شریک ہوتے ہیں۔
ملتان سے مزید