کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منور عباس سمیت دیگر رہنماؤںنے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے وقت سے کچھ روز قبل بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر کے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سے سبقت لے لی جو کہ خوش آئند ہے، سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس رزلٹ کی تیاری میں چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر فقیر محمد لاکھو، ناظم امتحانات زرینہ راشد اور ان کی ٹیم سمیت اسسمنٹ میں شامل اساتذہ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔