• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی، بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہرہ نیشنل ہائی وے بند کرنے سے ٹریفک جام ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پانی،بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہرین نے نیشنل ہائی وےکو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کے باعث مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، احتجاج کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئ، ٹریفک پولیس نےٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید