کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی سیکٹرفائیوای میں گیس سلنڈرکی دکان میں اتوار کوگیس لیکج کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 سالہ شاہد ولد طاہر جھلس کرشدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے پہنچ کر آگ پرقابوپا لیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان دکان مالک کا بیٹا ہے۔