کراچی ( پ ر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ علم انبیا کی میراث اور اولیا کی زینت ہے ،علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان عورت اور مرد پر فرض ،علم ہی پر امن معاشرے کی ضمانت ہے ، انہوں نے کہا کہ حضرت امام عسکریؑ وارث علم اور مفسر قرآن تھے آپ کی تفسیر کا مجموعہ امام حسن عسکری قرآن مجید کو سمجھنے کیلئے بہترین وسیلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری نے علم و قلم سے ہدایت کا کام انجام دیا ، لہٰذا ہمیں آپ کی تعلیم کے پیش نظر واجبات کو سمجھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔