• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا، خنجر کے وار سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، ملزمان فرار ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا رشید آباد رینجرز چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 45سالہ وحید ولد گل محمد کو سینے پر خنجر سے حملہ کردیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے ، نجی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا اور گارمنٹس فیکٹری میں تعینات تھا ،اتوار کو وہ کھانا کھا کر واپس ڈیوٹی پر آیا تو گھات لگائے 3 ملزمان نے اس پر خنجر سے حملہ کردیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید