• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کو قبضہ مافیا کی ہوس کا نشانہ نہیں بننے دیں گے، اسلم غوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر محسن نے ترجمان جے یو آ ئی اسلم غوری سے ملاقات کی اور انہیں جامعہ کراچی کی زمین پر ناجائز قبضے سے آگاہ کیا ،اس موقع پر اسلم غوری کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو قبضہ مافیا کے ہوس کا نشانہ نہیں بننے دیں گے ،جامعہ کراچی علمی میدان میں ملک بھر میں کراچی کی شناخت ہے، قبضہ مافیا سمندر اور دریاؤں کے راستوں پر قبضے کے بعد تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کر ر ہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کے پی حکمران درسگاہوں کو نیلام اور سندھ کے حکمران ان پر قبضے کررہے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید