کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے بعض علاقوں میں اتوار کو بجلی کی طویل بندش کی اطلاعات ملیں، کورنگی سے لوگوں نے بتایا کہ سیکٹر 44سی، 51 بی، 51 سی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے انہیں شدید مشکلات کا سامنارہا، ان کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے سے بجلی بند ہے متعدد بار کے الیکٹرک کو شکایت کی گئی بجلی نا ہونے سے پانی کی بھی شدید پیدا قلت ہوگئی ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں سات روز سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں ہیں۔