کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے ڈاکٹرز فورم کے ممبر ڈاکٹر عباس کے والد سید آلِ حسن زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سماجی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرکزی کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے، دریں اثناء مرحوم کی نمازِ جنازہ، بعد نمازِ مغربین امام بارگاہ شاہِ نجف مارٹن روڈ میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، ڈاکٹرز فورم کے اراکین، کارکن، سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو وادئ حسینؑ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔