• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر نائن ایف ون بلدیہ ٹاؤن میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال، مکین اذیت میں مبتلا

کراچی (جنگ نیوز) نیو سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں واقع سیکٹر نائن ایف ون سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، متعلقہ حکام کی غفلت اور عدم توجہی کے سبب علاقہ مکین اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں، نکاسیٔ آب نہ ہونے سے صحت و صفائی کے مسائل اور مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے، صحت و صفائی پر مامور عملہ ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے مبینہ پیسے لے کر کام کر رہا ہے، مگر متعلقہ ذمہ دار بلدیاتی حکام اور یوسی چیئرمین بار بار رابطے کے باوجود عوام کی دسترس سے باہر ہیں، علاقہ مکینوں نے میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ ٹاؤن اور ٹی ایم سی بلدیہ سے اس پریشان کن صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید