• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، نتیجہ روکے جانے پر متاثرہ طالبات کی صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی کو درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے ٹیچر ڈاکٹر طاہر اشرف کی عدم دلچسپی کے باعث جامعہ زکریا کےفل انٹرنیشنل ریلیشن کے 19طلبہ و طالبات کا رزلٹ رک گیا، متاثرہ طالبات نے صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی جبکہ طلبہ نے محتسب پنجاب کو درخواستیں دے دی ہیں، شعبہ امتحانات سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن ایم فل کے دو سیزن 2025-2023 کے 19 طلبہ و طالبات کے وائیوا رزلٹ اس لیے التواء کا شکار کر دیے گئے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر اشرف نے ایک اعتراض عائد کر دیا ہے کہ اسے ایم فل وائیوا میں شریک نہیں کیا گیا اور امتحانی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کر دیا گیا ہے شعبہ امتحانات کے استفسار پر چیئرمین ائی ار نے اپنے جواب کے ساتھ تمام قانونی دستاویزات منسلک کر کے وضاحت کردی ہے کہ امتحانی قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے وائس چانسلر سے بورڈ اف ایگزامینر کی منظوری لی گئی اور اس بورڈ اف ایگزامینر میں ڈاکٹر طاہر اشرف کا نام شامل کیا گیا جبکہ وائیوا میں اس کی شرکت کا خط بھی جاری کیا گیا تاہم وہ وائیوا سے غیر حاضر رہے ،دوسری جانب رزلٹ روکنے پر دو طالبات نے خاتون محتسب برائے انسداد ہراسانی نبیلہ حکیم علی کودرخواست دائر کر دی ہے۔ 
ملتان سے مزید