• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ ،محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام گرینڈ آزادی سائیکل ریس

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک عنوان کے تحت ضلع ملتان میں بھرپور آزادی تقاریب جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام گرینڈ آزادی سائیکل ریس نکالی گئی۔سائیکل ریس ہائیکورٹ چوک سے شروع ہوکر عیدگاہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم ،ایس این اے محمد آصف اقبال سمیت ضلعی حکام بھی شریک ہوئے سائیکل ریس میں بائیکرز کلب اور سول سوسائٹی سمیت کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی قبل ازیں شرکاء نے بھرپور ملی جذبے کے تحت قومی جھنڈے لہرا کر رہس کا آغاز کیا۔سائیکل ریس میں محمد قاسم نے پہلی ،محمد اشفاق نے دوسری اور محمد حذیفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں،اس موقع پر انہوںنے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر گرینڈ میوزیکل شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید