• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال،مریضوں کیلئے ویل چیئر ،اسٹریچر کی شکایات پرسخت کارروائی کا انتباہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا چھٹی کے روز اچانک نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات کا دورہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو وہیل چئیر یا اسٹریچر کے حصول میں مشکلات کی شکایات سامنے آئیں تو ذمہ داران کے خلاف سخت اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اتوار کے روز  علی الصباح  پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے نشتر اسپتال کے شعبہ حادثات کا تفصیلی دورہ کیا، صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔  پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کے استفسار پر مریضوں کی جانب سے سروس ڈیلیوری اور ادویات کی باہر سے خریداری کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
ملتان سے مزید