• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ،نظریہ پاکستان فورم کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کا شیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیراہتمام 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ،منتظم اعلیٰ صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم کے مطابق ان تقریبات کا مقصد وطن سے محبت کے اظہار کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی کا فروغ ہے،فواج پاکستان ہمارا اثاثہ اور پاکستان کی نظریاتی وجغرفیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستانی عوام اور افواج پاکستان میں تفریق و نفاق پیدا کیا جارہا ہے جسے پاکستانی قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، تقریبات میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کرینگے۔
ملتان سے مزید