• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا بندیشہ فارم کاٹن ریسرچ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ہمراہ جہانیاںمیں بندیشہ فارم پر ایوول گروپ کے قائم کردہ کاٹن ریسرچ سٹیشن کا دورہ کیا۔ آصف مجید صدرایوول گروپ اور شہزاد صابر، ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان نے ان کا استقبال کیا اور کپاس کے ریسرچ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ڈاکٹر آصف علی نےپتا مروڑ وائرس (سی ایل سی وی) کی علامات کا مشاہدہ کیا اورسی ایل سی وی کے منصوبے کے تسلسل اور کامیابی کو سراہا۔
ملتان سے مزید