• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان اور پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ کی کاوشوں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی کئی سال سے رکی ہوئی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کردی گئی، تفصیل کے مطابق کینٹونمنٹ بورڈ کے مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پینشنرز کی ادائیگیاں رکی ہوئی تھیں، پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان نے 6کروڑ کی خطیر رقم ادائیگی یقینی بناتے ہوئے کینٹ بورڈ کے 51 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور چیک ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے لواحقین میں تقسیم کیے۔
ملتان سے مزید