• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر حامد علی نقشبندی اور قاری احمد میاں نقشبندی کا عرس آج شروع ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیر حامد علی خان نقشبندی اور صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی کا سالانہ عرس آج پیر سے شروع ہوگا ، بعد نمازِ ظہر مزار کو غسل دیا جائیگا اور قرآن خوانی ہوگی بعد نماز عصر محفل نعت اور مزار پر چادر پوشی کی جائے گی بعد نماز مغرب ختم خواجگان ہوگا ، بعد نماز عشاء صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان‘ علامہ مولانا سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،اور علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی خطاب کریں گے ،12 اگست منگل صبح 9 بجے آل پنجاب دینی مدارس کے مابین تقریری مقابلہ منعقد ہوگا بعد نماز مغرب ختم خواجگان ، بعد نماز عشاءعرس کی مرکزی تقریب سے شیخ الحدیث علامہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، علامہ مفتی محمد شوکت علی سیالوی خطاب کریں گے۔
ملتان سے مزید