• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر مولانا حامد علی جابر اور ظالم حکمرانوں کیلئے حسینی للکار تھے ،سیمینار میں مقررین کا خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءپاکستان ضلع ملتان کے زیراہتمام سیمینار میں علامہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر مولانا حامد علی خان جابر اور ظالم حکمرانوں کیلئے حسینی للکار تھے ، صاحبزادہ احمد میاں خان ؒ نے مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے تحفظ کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی کزاری ترغیب وتحریص کے ہر حربہ کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا صاحبزادہ عزیز الرحمن حامدی ، صاحبزادہ قاری معصوم میاں ، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، مفتی محمد عثمان پسروری، بابو نفیس انصاری ،علامہ فاروق مہروی، سجاد علی حامدی،پروفیسر اختر انصاری، زاہد بلال قریشی ، رکن الدین قادری، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، اختر عالم قریشی، حافظ محمد ظفر قریشی، حاجی اشرف قریشی، صاحبزادہ ریاض نظامی، قاری محمد سعید سرمد،مرشد علی نیازی، مرتضیٰ نیازی، شکیل حامدی، فدا حامدی، محمد ثمر حامدی،اقبال قریشی حامدی، خالد حامدی، عابد حامدی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید