• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تھانہ ممتاز آباد کیخلاف تاجر برادری ساتویں روز بھی سراپا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران دہلی گیٹ چوک کے صدر وہاج قریشی اور امن کمیٹی کے اراکین پر پولیس تھانہ ممتاز آباد کی جانب سے مبینہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کے خلاف ساتویں روز بھی تاجرسراپا احتجاج ، گزشتہ روز انجمن تاجران وہاڑی چوک کے صدر محمد عمر کی سرپرستی میں تاجر رہنما وہاج قریشی کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں محمد شہباز‘ ستار، محمد عدیل قریشی، محمد عاقل، صدرعثمان جٹ، محمد شہباز انصاری، محمد نعیم انصاری، محمد اسلم انصاری، شیخ عثمان‘ عابد ترمذی، محمد اسحاق قریشی سمیت بڑی تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی،مظاہرین نے بینرز و پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر پولیس گردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے روڈ بلاک کیا اور پولیس تھانہ ممتاز آباد کے خلاف شدید نعرے بازی کی،صدر انجمن تاجران وہاڑی چوک محمد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد کی جانبداری، اختیارات کے ناجائز استعمال اور تاجروں پر جھوٹے مقدمات پولیس گردی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب، سی پی او ملتان، آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے فوری نوٹس لینے، ملوث پولیس افسران کی برطرفی اور تمام جھوٹے مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید