• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم خواتین رمضان کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں اسی تھانے کی حدود سے کلثوم بی بی کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ بویر گیٹ کے علاقہ سے فہد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جبکہ تھانہ کپ کے علاقہ سے اعجاز کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ گلگشت کے علاقہ سے فضیل کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ بی زیڈ کے علاقہ عمران کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد فرح بی بی کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ ہر فرار ہوگئے تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے شاہد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ قادرپوراں کے علاقہ قاسم کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہو گئے۔
ملتان سے مزید