• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

320کلو ملاوٹی مصالحے ضبط گرائنڈنگ یونٹ کا مالک گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) مصالحوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، 320کلو ملاوٹی مصالحے ضبط،مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے عثمان ٹاؤن کریانوالہ دربار کے قریب مصالحہ چکی کی چیکنگ کی،اس دوران مصالحوں کا سیمپل فیل، چائنہ نمک اور کھلا رنگ بھی برآمد کیا گیا، گرائنڈنگ یونٹ کے مالک کو ملاوٹ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید