کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ انسداد دہشت گردی، وفاقی حساس ادارے اور پولیس ضلع غربی نے منگھوپیر میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ طور پرکالعدم تنظیم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں عبدالوکیل اور اجمل کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں،گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہے،ملزمان کو شہر کراچی میں کسی کارروائی کے غرض سے بھیجا گیا تھا،گرفتار ملزمان کو بعدمیں ٹارگٹ دینا تھا،ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات قائم کیے جائیں گئے-