• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفلت و لاپرواہی برتنے پر شہر کے 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو غفلت و لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا ،معطل کیے جانے والے دو تھانیداروں کو بی کمپنی بھیج دیا گیا ، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او سولجر بازار انسپکٹر وقار عظیم کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹر ایسٹ تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری جاری کیا ہے، ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق انسپکٹر وقار عظیم نے دو روز قبل قتل کیے جانے والے ایڈووکیٹ ناصر کے قاتلوں کی گرفتاری میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جبکہ راشد منہاس روڈ پر ڈمپروں کو آگ لگائے جانے کے واقعہ پر پولیس کی بھی نا اہلی سامنےآئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید