کراچی( اسٹاف رپور) جشن آزادی کے سلسلے میں قادری ہاؤس میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پروقار تقریب میں ذمہ داران کارکنان اور عوام اہلسنت نے بھرپور شرکت کی،پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے پرچم کشائی کی اور 78ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا ، پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔