کراچی (آئی این پی) راشد منہاس روڈ سانحے کا ملزم ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس ہیوی ٹریفک لائسنس نہیں ہے، عدالت نے ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کو کچل کر جاں بحق کرنے والے ڈرائیور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹریفک لائسنس نہیں ملا، ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے جو 2016 میں ایکسپائر ہو چکا، ملزم سے ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہیں۔