اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سر کاری افسران کے لازمی تربیتی کورسزکیلئےافسران کی نامزدگیوں میں وزیراعظم کے احکامات اورسنیارٹی کی خلاف ورزری کانوٹس لےلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتمام وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی حکومتوں کومراسلہ ارسال کر دیا ۔ خط میں لازمی تربیتی میڈکیئر مینجمنٹ اورسنیئرمینجمنٹ کورسز، لازمی تربیتی نیشنل مینجمنٹ کورس اور نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورسزکاحوالہ دیا گیا اور سنیارٹی کی بنیادپرافسران کو نامزد نہ کرنےپر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔مراسلہ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض کیڈرایڈمنسٹریٹرزافسران کوتربیت کے لیےسنیارٹی کےمطابق نامزدنہیں کر رہے ہیں۔ بعض اوقات افسران کے پینل کو ان کی رضا مندی کی بنیاد پربھیجا جاتا ہے۔