ملتان (سٹاف رپورٹر) بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی شجاع آباد پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ میرا بہنوئی ملزم محمد ریاض گھر آیا اور اپنی زوجہ صفیہ بی بی کو بالوں سے پکڑ کر گھسٹتا رہا اور بیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو شازیہ بی بی نے اطلاع دی کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا موقع پر پولیس پہنچی تو معاملہ تصدیق نہ ہوسکی دریں اثنا صدر شجاع آباد پولیس کو سعید نے لڑائی جھگڑے کی جھوٹی اطلاع دی قطب پور پولیس کو محسن علی جبکہ بی زیڈ پولیس کو حنان نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا۔بغیر اجازت مجلس و جلوس منعقد کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈی ایچ اے پولیس کو ملزمان عارف اختر ،اسد عباس ، حاجی طارق ،صابر اور علی اظہر نے بغیر اطلاع دیئے غیر قانونی طریقے سے این او سی کے بغیر مجلس و جلوس منعقد کرکے ارتکاب جرم کیا۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔خاتون سے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔قادر پورراں پولیس کو مشتاق احمد نے بتایا کہ اپنی سالی 26سالہ عاصمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ شان چوک کے قریب ملزمان اللہ دتہ ،عمر ،وقار اور آکاش نے ہماری موٹرسائیکل روک کر زبردستی میری سالہ کو باغ میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔