ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں شعبہ بیرونی مریضاں(آوٹ ڈور) کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات و ہفتہ کو شعبہ بیرونی مریضاں میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک سہولیات فراہم کی جائیں گی.جبکہ جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک شعبہ بیرونی مریضاں میں سروسز دستیاب ہوں گی۔