ملتان (سٹاف رپورٹر) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے گزشتہ روز اے ایم ایس ایڈمن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر کے ہمراہ شعبہ آوٹ ڈور کا دورہ کیا،اس دوران پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے او پی ڈی میں پرچی کاونٹرز، او پی ڈی فارمیسی اور مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو احکامات جاری کئے کہ مریضوں کو بنا کسی رکاوٹ اور انتظار کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔