ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 27 ملک شاپس‘15میٹ شاپس کی انسپکشن کی،اس دوران 41کلوملاوٹی دودھ تلف اور فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائدکیے گئے۔ اسی طرح صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر 5 میٹ شاپس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ ایک بنیادی غذاء ہے جس میں ملاوٹ پر رعایت نہیں دی جائے گی۔