ملتان (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف لیہ کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025-26کے بجٹ کی منظوری دی گئی، کیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ طلبہ سے متعلق آمدنی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ اضافہ نئے داخلوں اور فیس اسٹرکچر میں بہتری کے باعث ممکن ہوگا۔ اجلاس میں اضافی انتظامی ذمہ داریاں نبھانے والے عملے کے لیے ایک مرتبہ اعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔